سلہٹ ٹیسٹ: بنگلادیش کی میچ میں مضبوط پوزیشن، پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیدیا

سلہٹ ( اے ایف بی) سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی ٹیم 390 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے اور مہمان ٹیم کو میچ جیتنے اور سیریز برابر کرنے کے لیے 437 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بنگلادیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز سے کیا، 5 رنز کے اضافے کے بعد 115 پر کپتان نجم الحسن شانتو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 3 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔ See less