لاہور (اے ایف بی)تین ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز کا ٹارگٹ ملا۔جو انہوں نے نو وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کی اور 113 رنز بنائے
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے 111 گیندوں پر 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سیم کرن 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں،رضا اللّٰہ نے 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عرفات منہاس نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے 55 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
پاکستان ٹیم نے اچھا آ غاز نہ کیا اورفخر زمان 10 رنز بناکر،صائم ایوب 6رنز بناکر میچ آؤٹ ہوگئے، جبکہ بابر اعظم 10 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔تاہم شاداب خان اور ہارث روف نے آخری وکٹ کی شراکت میں 89رنز بنائے۔ شاداب خان نے 113رنز بنائے اور آؤ ٹ نہیں ہوئے ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو ایک وکٹ ہرا دیا۔

