سرینگر(اے ایف بی ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھا رہا ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز سنی جا رہی ہے۔فاروق عبداللہ نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ کیا کشمیریوں کو دہلی حکومت سے انصاف کی امید ہے؟ ان
کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیریوں کے حوالے سے نیت درست نہیں، جبکہ پاکستان کے خوف کے باعث بھارت مقبوضہ کشمیر کو نقصان نہیں پہنچا سکتاسابق وزیر اعلیٰ نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے متحد ہوں۔ اگر کشمیری ہمت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ نہیں کریں گے تو وہ مٹ جائیں گے۔

