لاہور کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی کمی دور کرنے کا فیصلہ

لاہور (اے ایف بی) لاہور کے سرکاری کالجز میں سہولیات کی کمی دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کیلئے 60 ہزار نئی کرسیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے علاوہ ازیں سرکاری کالجز میں 300 نئے کلاس رومز تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی دیا گیا ڈائریکٹر کالجز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی مکمل کی جائے گیہے۔

۔ڈائریکٹر کالجز احسن مختار نے کالجز میں سہولیات بہتر بنانے کا اعلان کیا، اگلے مرحلے میں کالجز کی کمپیوٹر لیبز اپ گریڈ کی جائیں گی جبکہ تعلیمی ماحول بہتر بنانے کیلئے کالجز کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر فوکس بھی کیا جائے گا۔لاہور کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

9