Site icon AFB News Agency

پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا

لاہور(اے ایف بی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 قومی کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے جو 30 جون 2027 تک برقرار رہے گا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کے کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے معاہدے ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور عرفات منہاس کو پیش کیے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ مستقبل کے کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں 19 کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہٰ، محمد طیب عارف،محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔پی سی بی کے اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 38 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس اور ڈیویلپمنٹ کیٹیگری میں معاہدوں کی پیشکش کی گئی ہے۔

Exit mobile version