Site icon AFB News Agency

آزاد جموں وکشمیرمیں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن کا نفاذ

مظفرآباد(اے ایف بی)آزاد جموں وکشمیرمیں اسلحہ لائسنسوں کی لازمی رجسٹریشن اورنئی پالیسی کے نفاذ کامعاملہ،آزادجموں وکشمیرمیں اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں21 نومبرتک توسیع کردی گئی۔ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں وکشمیرنے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کردی ہے،اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کیلئے اپنے ہتھیاروں کی پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ہے،بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کیخلاف گرفتاری ،اسلحہ ضبطی کی کارروائی کی جائے گی۔ آزاد جموں وکشمیر ہوم ڈیپارٹمنٹ ترجمان کے مطابق یہ ہدایات غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد کو روکنےکیلئے جاری کی گئی ہیں۔

Exit mobile version