Site icon AFB News Agency

اداکارہ احد رضا میر نے شوبز سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور: (اے ایف بی) پاکستانی اداکار احد رضا میر نے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے فیصلے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں۔احد رضا میر کے ایک لائیو سیشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں اداکار نے بتایا کہ وہ اگلے سال شوبز سے وقفہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے احد رضا میر نے کہا کہ وہ اگلے سال چھٹی لے رہے ہیں اور انہوں نے اپنے اس فیصلے کے بارے میں مداحوں کو پہلے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اس کے لیے تیار رہیں۔اداکار کے مطابق وہ اس دوران مکمل طور پر منظر سے غائب ہوجائیں گے، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے اور انسٹاگرام سے بھی دور رہیں گے، انہوں نے اپنے اس فیصلے کو ’نیم ریٹائرمنٹ‘ قرار دیا۔

احد رضا میر کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید اداکار شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین کے مطابق گزشتہ دو برس سے مسلسل کام کرنے کے بعد وہ ایک وقفہ لینا چاہتے ہیں۔کچھ مداحوں نے امید ظاہر کی کہ احد رضا میر وقفے کے بعد دوبارہ شوبز میں واپس آئیں گے، جبکہ بعض نے ان کی مختلف اداکاراؤں کے ساتھ مستقبل کی سکرین جوڑیوں سے متعلق بھی تبصرے ک

Exit mobile version