Site icon AFB News Agency

سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(اے ایف بی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ عرب اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے، سعودی عرب کو دفاعی مقاصد کیلئے فوجی اہلکار،عسکری صلاحیتیں، تربیت اور لاجسٹک معاونت فراہم کریں گے۔ پاکستانی فوجی پہلے ہی سعودی عرب میں مختلف ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، پاکستانی فوجیوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں دفاعی معاونت، فوجی مشقیں اور تربیتی سرگرمیاں شامل ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد مکہ دفاعی اتحاد کی ذمہ داریوں پر عملی پیش رفت شروع ہوئی ہے، پاکستان نے سعودی شہروں، ہوائی اڈوں اور شہری و اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا مقصد کشیدگی کم کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران ملاقات میں شرکت پاکستان کی مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اظہار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چاروں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

Exit mobile version