راولپنڈی(اے ایف بی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹوں کے لئے درخواستوں وصولی کے لئے پارلیمانی بورڈ کی منظوری دیدی۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے جنرل کونسل کی طرف سے تفویض شدہ دستور اساسی تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے دستور کی دفعہ 15 جز ”الف“ کے تحت پارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی۔مسلم کانفرنس کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کیلئے آنے والے چند دنوں میں اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ۔
اُمیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے باضابطہ طور پر پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔سردار محمد ارشاد خان(پاچھیوٹ) چیئرمین پارلیمانی بورڈ جبکہ سردار واجد بن عارف(پلندری) سیکرٹری پارلیمانی بورڈ ہونگے۔ پارلیمانی بورڈ کے دیگر ممبران میں محترمہ مہرالنساء، راجہ محمد الیاس خان۔ سہنسہ(کوٹلی)، راجہ ظفر معروف خان۔ کھڑی شریف۔ (میرپور)،سردارمشتاق نیئر ایڈووکیٹ(باغ)،وحید الحق ہاشمی، گجرانوالہ (جموں)، چوہدری خضرحیات،سماہنی(بھمبر)،سردارعابدرزاق خان،پلندری(سدھنوتی)، سید اظہر علی شاہ، چھوٹا گلہ راولاکوٹ(پونچھ)، راجہ وقار احمد خان(چکار ہٹیاں)، محترمہ سمعیہ ساجد راجہ(ویلی) اور محمد ساجد قریشی ایڈووکیٹ،مری(جموں و دیگر زکے نام شامل ہیں۔ مسلم کانفرنس آمدہ عام انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔ مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے اندر خود شکست و ریخت کے عمل میں داخل ہو چکے ہیں۔ کشمیری عوام جنرل الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔






