Site icon AFB News Agency

پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن پنجاب کے انتخاباب،اتحاد گروپ کا جعلی سازی اور پری پول دھاندلی کا الزام ۔

اسلام آباد (اے ایف بی) پاکستان فلور ملزایسوسیی ایشن  پنجاب کے وائس چیئرمین اور سینئر ممبر ایسوسی ایشن شیخ اعجاز ، گروپ لیڈر چوہدری مسعود ، چوہدری افتخار سندھو اور دیگر سینئر اراکین نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار گروپ آواز کی جانب سے اراکین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آواز گروپ جو گزشتہ 16 سال سے ایسوسی ایشن پر قابض ہے، وہ شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور اب بوگس ووٹوں کے ذریعے الیکشن جیتنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رہنماں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام رجسٹرڈ ممبران کا بنیادی حق ہے کہ انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اور اس کے لیے 24 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں تین پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں۔

شیخ اعجاز نے بتایا کہ ہم نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (DGTO) میں باقاعدہ درخواست دی تھی، جس پر DGTO نے ہمارے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے تین پولنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا حکم دیا تھا – ایک لاہور میں، دوسرا ملتان میں اور تیسرا راولپنڈی میں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آواز گروپ نے فنڈز کی کمی کا جھوٹا بہانہ بنا کر، ملی بھگت کے ذریعے DGTO سے اپنا فیصلہ واپس کروا لیا ہے اور اب الیکشن صرف لاہور میں کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف لاہور میں الیکشن کے انعقاد سے راولپنڈی، ملتان اور دیگر دور دراز علاقوں کے فلور ملز مالکان کو ووٹ ڈالنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوگا، جس سے ٹرن آ ئوٹ نہایت کم ہوگا اور یہی وہ گروپ چاہتا ہے۔اتحاد گروپ کے قائدین نے کہا ہے کہ اگر فنڈز کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن قائم نہیں کیے جا رہے تو وہ اخراجات اٹھانے کیلئے تیارہیں

۔ اتحاد گروپ کے قائدین نے ڈی جی ٹی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے تین پولنگ اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنائے۔ تمام جائز ممبران کو ووٹر لسٹ میں شامل کر کے ان کے ووٹ کے حق کو تحفظ دیا جائے۔سال سے قابض گروپ کی جانب سے بوگس ووٹنگ اور دھاندلی کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے۔ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کے لیے مبصرین مقرر کیے جائیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ فلور ملز انڈسٹری پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہے، ایسے میں اگر ایسوسی ایشن کے الیکشن بھی متنازعہ ہو گئے تو انڈسٹری کے مسائل کون حل کرے گا۔ ہم تمام فلور ملز مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں۔

Exit mobile version