Site icon AFB News Agency

پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار

پشاور(اے ایف بی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔تینوں رہنماؤں نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کو گرفتاری پیش کی جس کے بعد پولیس انہیں اپنی تحویل میں لے گئی۔تینوں کی گرفتاری کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جب کہ پولیس نے عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم وکلا کی مداخلت کے باعث اس وقت گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی

Exit mobile version