Site icon AFB News Agency

پی ٹی آئی رہنماؤں کا 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ

پشاور ( اے ایف بی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے 4 اکتوبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا مشورہ دینے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختونخواہ کا آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور 4 اکتوبر کے اعلان کردہ لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی، جہاں پارٹی رہنماؤں اور مرکزی عہدیداروں کی اکثریت نے قیادت کو لانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کی حتمی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کا یہ اہم غیر رسمی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال، کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ اور پارٹی کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اکثریت نے رائے دی کہ ملکی حالات، سکیورٹی خدشات اور صوبائی حکومت کو درپیش خطرات کے تناظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کو فوراً مؤخر کیا جائے اور حالات سازگار ہونے کے بعد نئی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے، اجلاس میں رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا ذکر بھی کیا گیا، لانگ مارچ کے التواء اور سیاسی تذبذب کے باعث وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی گہری تشویش میں مبتلا دکھائی دیئے، جس پر انہیں صوبے میں سکیورٹی صورتِ حال کے جائزہ کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی دی گئی

Exit mobile version