Site icon AFB News Agency

ہانگ کانگ سکسز: یو اے ای نے بھارت کو6 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ: (اے ایف بی) ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا۔ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ نٹراجن نے 14 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ راہول ترپاٹھی نے 7 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے زاہد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد فاروق اور محمد فراز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای نے 95 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے صرف 4.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔یو اے ای کے کپتان خالد شاہ نے صرف 14 گیندوں پر ناقابل شکست 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ انش ٹنڈن نے 12 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔اس شکست کے بعد بھارت کی ہانگ کانگ سکسز کے کپ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ختم ہوگئیں جبکہ یو اے ای نے گروپ سی میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

Exit mobile version