مظفرآباد (اے ایف بی) سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کا مظفرآباد جلسہ آزادکشمیر کی سیاسی سمت کا تعین کریگا مظفرآباد ڈویثرن کے ہر حلقے سے ہزاروں افراد شریک ہونگے قائد مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں آزادکشمیر کا برسوں سے منجمد ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا تیرویں آئینی ترمیم اور مالیاتی خودمختاری کے حوالے سے انہوں نے وزارت عظمی چھن جانے کے بعد بھی ہماری سرپرستی جاری رکھی قائد مسلم لیگ ن کے جلسہ عام کے حوالے سے حلقہ چکار اور حلقہ لیپہ کے جماعتی عمائدین سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوراخ اظہار خیال کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ سیاسی میدان میں حکومت کے ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے ہمارے پاس کارکردگی اور عوام کا اعتماد ہے جو عام انتخابات میں ہماری کامیابی کی ضمانت ہوگا
ن لیگ کے کارکنوں کو کہتا ہوں نوازشریف کی میزبانی میں کوئی کمی کسر نہیں رہنی چاہیے ان کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی جلسہ میں شریک ہونگی پنجاب میں ہونے والی برق رفتار ترقی اور جدت کی دنیا معترف ہے اس تجربہ اور مہارت کو آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کرینگے اس وقت مسلم لیگ ن کے کارکنان کی تیاریاں عروج پر ہیں ٹکٹ کے لیے کارکنوں کا سیاسی انداز میں جدوجہد کرنا ان کا جمہوری حق ہے مگر جب کسی ایک کو مل جاے تو باقی سب کا فرض بنتا ہے کہ وہ جماعتی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسی میں ہم سب کی عزت اور جماعت کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے مجھے پورا یقین ہے ن لیگ کے پاس نظریاتی متحرک اور فعال کارکنان کی بھرپور ٹیم موجود ہے جو انتخابات میں کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی






