شوبز

میاں امجد فرزند پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

لاہور (اے ایف بی)فلمساز میاں امجد فرزند کو پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سال 2027-28 کے لیے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سال 2027-28 کیلئے حسن رضا سینئر چیئرمین اور وائس چیئرمین کراچی جبکہ فلمساز عزیز جہانگیری وائس چیئرمین لاہور منتخب ہوئے۔

مجلسِ عاملہ کے لیے رانا نعیم اشرف، محمد یونس، فیاض خان، ذوالفقار احمد، جاوید وڑائچ، جمشید جان محمد، عمر خطاب، انجم جے چاندنا اور حسن نعیم منتخب ہوئے۔خواتین کی نشستوں پر فلمساز عاصمہ اسماعیل اور رومینہ عمیر کامیاب قرار پائیں۔الیکشن نتائج کا اعلان پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے دفتر ریگل سینما میں کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری جلد منعقد کی جائے گی

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights