اسلام آباد

ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ سے خارج

اسلام آباد(اے ایف بی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2026 کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ اپ ڈیٹ کر دی۔ 31 اکتوبر تک ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کے نام لسٹ سے خارج کر دئیے گئے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دو مرتبہ توسیع کی گئی تھی، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والے محض ریٹرن فائل کرکے ایکٹو ٹیکس پیئر نہیں بن سکیں گے۔ لسٹ میں واپسی کے لیے اضافی سرچارج ادا کرنا ہوگا۔توسیع کی درخواست دینے والے بعض افراد کے نام نئی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہیں، توسیع کی درخواست منظور ہونے تک ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس غیر فعال رہے گا۔ کاروباری نقصانات اگلے سال منتقل کرنے کا حق بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں نام نہ ہونے پر نان فائلرز کو زیادہ شرح سے ٹیکس دینا ہوگا، تاخیر سے ریٹرن جمع کرانے والوں کو صرف ریٹرن فائل کرنے سے ایکٹو لسٹ میں جگہ نہیں ملے گی۔ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ سے باہر رہنے والوں کو ٹیکس ریفنڈ ملنے میں بھی رکاوٹ ہوگی۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا، انفرادی ٹیکس دہندگان کو لسٹ میں واپسی کے لئے 25 ہزار روپے سرچارج دینا ہوگا، ایسوسی ایشنز کو 50 ہزار اور کمپنیوں کو ایک لاکھ روپے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ See less

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights