پی ایس ایل 11 : کراچی میں ہونے والے میچز کیلیے جامع سکیورٹی پلان مرتب

کراچی (اے ایف بی) کراچی میں ہونے والے میچز کیلیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی زیر صدارت ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو عامر خان نیازی نے اجلاس میں سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ میں بتایا کہ پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔پاک آرمی اور رینجرز کے ہمراہ ایس ایس یو کمانڈوز نے سٹیڈیم میں سکیورٹی ڈرل کی سکیورٹی ڈویژن اور تمام سٹیک ہولڈرز نے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ اور ضلعی پولیس بھی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے سٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس اور ہوٹلز پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے ڈرون کیمروں کا استعمال سخت ممنوع ہے۔سٹیڈیم کے اطراف میں امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کے لئے ایس ایس یو کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، میچز کے دوران ٹریفک کے لیے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں