اسلام آباد/دبئی ( اے ایف بی) حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر 10 ہزار روپے فیس عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) نے 10 ہزار روپے کی فیس کے ساتھ باڈی کی ممبرشپ لازمی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کو ایک تجویز پیش کی ہے، اس اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے ڈیٹا کو منظم کرنا اور انہیں فاؤنڈیشن کے تحت ملنے والی سہولیات جیسا کہ رہائشی سکیموں، تعلیمی وظائف اور قانونی امداد کے دائرہ کار میں لانا ہے، ایسے پاکستانی جو ‘پروٹیکٹر آف ایمیگرینٹس’ کے ذریعے بیرون ملک جاتے ہیں وہ خود بخود رجسٹر ہو جاتے ہیں، تاہم دیگر زمروں میں آنے والے تارکینِ وطن کے لیے اب یہ رجسٹریشن اور فیس لازمی کی جا سکتی ہے، اس تجویز کا مقصد فاؤنڈیشن کے فنڈز میں اضافہ کرنا ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے فلاحی منصوبوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔اس حوالے سے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا کہتے ہیں کہ ’میرا ماننا ہے تمام اوورسیز پاکستانیوں کو لازمی طور پر او پی ایف کا ممبر ہونا چاہیئے، جس کی فیس 5 سال کے لیے 10 ہزار روپے ہوگی جو کہ بہت معمولی ہے، اگر وہ سب فاؤنڈیشن کے ممبر بن جائیں تو ہم ان کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں کیوں کہ اس طرح ہمارے پاس مالی وسائل ہوں گے، اس مقصد کے لیے ہم نے وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی جانب سے اس تجویز کی منظوری لی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم نے دینی ہے‘۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
FB News Live
| Advertise Here |
| Advertise Here |





