نشتر کلب تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

راولپنڈی (اے ایف بی) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری تیسرے شاہد خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے فائنل میں جگہ بنالی، میچ کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین یونین کونسل راجہ محمد ارشد تھے جن کا ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا۔

گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ نشتر کلب اور پنڈی یونائیٹڈ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں نشتر کلب نے پنڈی یونائیٹڈ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔