Site icon AFB News Agency

کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث پنکی 2 گینگ پکڑ لیا

کراچی (اے ایف بی)کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے لانڈھی میں کارروائی کرکے منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے منشیات کی اسملنگ اورملک میں ترسیل میں ملوث گروہ کے 2 اہم دیور بھابی گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے 25 کروڑ مالیت سے زائد کی آئس برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ علی نے ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل کا بڑا نیٹ ورک بینقاب کرتے ہوئے منشیات کی اسملنگ اورملک میں ترسیل میں ملوث گروہ کے 2 اہم رکن دیورذیشان اوراسکی بھابھی حرا کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 19 کلو اعلی کوالٹی کی آئس برآمد کرلی جس کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔انھوں نے بتایاکہ نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ مہوش لاہور میں جبکہ گرفتار ملزمہ کا شوہر پرویز کراچی میں مفرور ہے، یہ اتنا بڑا نیٹ ورک ہے جس کو پنکی کیس ٹو بھی کہا جاسکتا ہے، یہ کیس فیملی ریکٹ ہے جس میں حرا کا بیٹا بھی شامل ہے۔ملزمان نے کوبرا 728 کے نام سے آئس کا برانڈ بنارکھا تھا جبکہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی جاتی تھی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کراچی پولیس کو منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس منشیات فروش گروہوں کے خلاف عملی اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لانڈھی سے آپریٹ ہونے والا نیٹ ورک بین الاصوبائی گروہ سے منسلک ہے، پولیس نے نیٹ ورک کے 2 اہم ترین ارکان کوگرفتار کرکے نیٹ ورک توڑدیا۔ See less

Exit mobile version