بین الاقوامی

برطانیہ کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان

لندن: ( اے ایف بی) برطانیہ نے حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے فضائی حملوں سے سعودی عرب کو محفوظ رکھنے کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم قومی تنصیبات کے دفاع کے لیے فضائی مشنز انجام دیں گے۔برطانوی وزارتِ دفاع نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ دفاعی فضائی کارروائیوں کا مقصد سعودی عرب کے شہروں اور اہم تنصیبات کو فضائی حملوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دینا ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کو حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ تاہم، برطانوی حکومت نے لڑاکا طیاروں کی تعداد، تعیناتی کے مقام اور فضائی مشنز کے آغاز کے وقت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights