ریاض( اے ایف بی) سعودی عرب نے عازمین حج کو نئی سہولت فراہم کردی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہوائی اڈوں، زمینی سرحدوں اور بندرگاہوں پر موبائل پاسپورٹ کاؤنٹرز متعارف کروائے ہیں تاکہ آمد کے عمل کو تیز اور آسان بنایا جاسکے۔

خصوصی سہولیات
بزرگ عازمین حج، خصوصی افراد کو ان کے پہنچنے کے مقام پر ہی براہ راست پروسس کیا جائے گا جس سے زیادہ سے زیادہ راحت اور آسانی یقینی ہوگی۔

نئی سہولت کیا ہے؟
آمد کے مقامات پر فوری پروسیسنگ، لمبی قطاروں سے نجات
بائیو میٹرک ڈیٹا اور چہرے کی شناخت کا موقع پر اسکین
تیز اور مؤثر پاسپورٹ کی تصدیق
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کسٹم کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کریں تاکہ سفر کا ہموار اور پریشانی سے پاک تجربہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ حج کو تمام عازمین کے لیے زیادہ محفوظ، تیز اور قابل رسائی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *