اسلام آباد (اے ایف بی )مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کےلیے 21 امیدواروں کوٹکٹ دے دیئے جن میں2020 میں آزادحثسیت میں الیکشن لڑنے والے 7 آزادامیدوار اور 2 پی ٹی آئی سے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دیے گئے ہیں ، جبکہ 4 حلقوں کا فیصلہ نہ ہوسکا ، گلگت-1 سے شفیق الدین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جو 2020 کے الیکشن میںے آزادحثیست سے الیکشن میں حصہ لیا تھا انہوں نے 485 ووٹ لیے تھے اورن لیگ کے امیدوار جعفر اللہ خان نے49 ووٹ لیے تھے پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ نے 11752 لیکر کامیابی حاصل کی تھی اورپی ٹی آئی کے امیدوارجوہرعلی 1713 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے , گلگت-2 سے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن کو ٹکٹ دیا گیاہے ،2020 کے الیکشن میں حفیظ الرحمن تیسرے نمبر پر رہے تھ ، گلگت-3 سے محمداقبال کو ٹکٹ دیا گیاہے 2020 کے الیکشن میں آزادحثیست میں محمد اقبال 4855 ووٹ لیے تھے اس حلقے سے ن لیگی امیدوارذوالفقار علی 2726 ووٹ لئے تھے ، ہنزہ 6 سے شہزادہ سلیم کو ٹکٹ دیا گیاہے ،،2020 کے الیکشن میں ریحان شاہ کو ٹکٹ دیا گیاتحاجنہوں نے 917 ووٹ لیے تھے ، اس حلقے میں ٹکٹ تبدیل کیا گیاہے ، ہنزہ 7 سے محمد اکبر خان کو ٹکٹ دیا گیاہے ،،2020 کے الیکشن میں اکبر خان کو ٹکٹ دیا گیاتھا انہوں نے 818 ووٹ لیے تھے ،پی ٹی آئی کے امیدوار نے انہیں 4470 کی لیڈ سے شکست دی تھی ، سکردو-2امتیاز حیدر خان کوٹکٹ دیاگیاہے 2020 کے الیکشن میں انہوں نے آزادحثیست سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور3107 ووٹ لیے تھے ، اورن لیگ کے امیدوار محمد سعید نے 1854 ووٹ لیے تھے ، سکردو-3 سے اجمل حسین کوٹکٹ دیاگیاہے 2020 کے الیکشن میں اس حلقے سے امیدوار ہی کھڑانہیں کیا تھا، کھرمنگ 11سے سید محسن رضوی کوٹکٹ دیاگیاہے 2020 کے الیکشن میں انہوں نے آزادحثیست سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور2246 ووٹ لیے تھے شگر 12 سے محمد طاہر انہار شگری کوٹکٹ دیاگیاہے ،استور13 سے رانا فرحان علی ،استور14 سے رانا محمد فاروق ک ،دیامر 15 سے عبدالوجد ، دیامر 16 سے محمد انور کو ٹکٹ دیا گیاہے دیامر 17 سے محمد زمان کو ٹکٹ دیاگیاہے یہ 2020 میں آزادحثیست سے الیکشن لڑ چکے ہیں انہوں نے 19 ووٹ حاصل کیے تھے ، دیامر 18 سے کفائت الرحمن کو ٹکٹ دیاگیاہے یہ 2020 میں آزادحثیست سے الیکشن لڑ چکے ہیں انہوں نے 3544 ووٹ حاصل کیے تھے ، غذر19 سے ظفر محمد کو ٹکٹ دیاگیاہے جو 2020 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں ، غذر20 سے عبدجان ، غذر21 سے غلام محمد ، د کو ٹکٹ دیاگیاہے گانچھ22 سے محمد ابراہیم کو تکت دیاگیاہے 2020 کے الیکشن میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑاتھا جبکہ 4حلقوں کا فیصلہ نہ ہوسکا






