کشمیر گلگت بلتستان

نوکوٹ میں حالیہ آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پاک فوج میدان میں آگئی

چکوٹھی (اے ایف بی) وادی لیپہ کے علاقے نوکوٹ میں حالیہ آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے پاک فوج میدان میں آگئی، کمانڈر لیپہ گارڈ نے خود متاثرین کے درمیان پہنچ کر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے امدادی سامان تقسیم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نوکوٹ،ملاں چوک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد خاندان متاثر ہوئے تھے، جبکہ ان کے مکانات،کاروباری مراکز کو نقصان پہنچنے سے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں پاک فوج کی جانب سے متاثرین تک فوری امداد پہنچانے، ان کی مشکلات میں شریک ہونے کے اقدام کو اہلیان علاقہ نے سراہا ہے،

کمانڈر لیپہ گارڈ نے متاثرین سے ملاقات کے دوران ان کے نقصانات، مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ممکنہ مدد جاری رکھی جائے گی،متاثرین، اہلیان نوکوٹ، معززین علاقہ اور بلدیاتی نمائندگان نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امداد پہنچانے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کے درمیان پہنچ کر ان کی داد رسی کرنا قابل تحسین اقدام ہے،انہوں نے پاک فوج، کمانڈر لیپہ گارڈ اور جی او سی مری کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قدرتی آفات، مشکل حالات میں عوام کا ساتھ دیا ہے، نوکوٹ کے متاثرین کے لیے بھی امدادی سرگرمیوں سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،اہلیان علاقہ نے حکومت، متعلقہ اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر متاثرین کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں، تاکہ وہ اپنے مکانات اور کاروبار دوبارہ بحال کر پائیں۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights