بین الاقوامی

امریکی ریاست مسیسیپی میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، دو بچوں سمیت 6افراد ہلاک

واشنگٹن ( اے ایف بی) امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ منگل کے روز خلیج میکسیکو میں پیش آیا، جہاں امریکی کوسٹ گارڈ کے غوطہ خوروں نے طیارے کے ملبے سے تمام چھ افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔ پروازوں کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ اویٔر کے مطابق سیسنا 210 طیارہ ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز سے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز جا رہا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر ایٔر ٹریفک کنٹرول کا طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

بعد ازاں طیارہ خلیج میکسیکو میں مسیسیپی کے ساحل کے قریب پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان گر کر تباہ ہوگیا۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان خوان روس نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے طیارے کے ڈھانچے سے چھ افراد کی لاشیں نکالیں، جن میں چار بالغ افراد اور آٹھ اور 10 سال کی عمر کے دو لڑکے شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم فراہم کردہ معلومات میں حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئیں

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights