سپورٹس

راولپنڈی میں سری لنکا نے تاریخ رقم کر دی، 430 رنز کا ہدف عبور کر کے انگلینڈ کو شکست دے دی

راولپنڈی (اے ایف بی) سری لنکا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 430 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کر لیا۔ انگلش کپتان ہیری بروک کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 202 رنز اسکور کیے۔ جوئے روٹ نے 69، ول جیکس نے ناٹ آؤٹ 66، ٹام بینٹن نے 50 اور بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں پون رتنائیکے نے شاندار 130 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ اویشکا فرنینڈو اور ڈاسن شاناکا نے 97، 97 رنز بنائے۔ جینتھ لیانگے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔سری لنکا نے 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ نے 3، سیم کرن نے 2 جبکہ جیمی اوورٹن اور لیام داؤسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس کامیابی کے ساتھ سری لنکا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑے ہدف کے تعاقب میں یادگار کامیابی حاصل کی، جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک کی ڈبل سنچری شکست کے باوجود نمایاں کارکردگی رہی۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights