اسلام آباد

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور (اے ایف بی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو رہائی کے آرڈر جیل حکام کو موصول ہونے کے بعد رہا کیا گیا، دونوں بہنیں 3 ایم پی او کے تحت کوٹ لکھپت جیل میں بند تھی۔جیل حکام کے مطابق عمران خان کی تیسری بہن علیمہ خان کو تاحال جیل سے رہا نہیں کیا گیا، ان کی رہائی کے احکامات جیل حکام کو موصول نہیں ہوئے۔تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ اور احتجاج کے پیشِ نظر عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو 3 ایم پی او قانون کے تحت 30 روز کے لیے نظربند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی تقریباً 50 روز کی نظربندی کے بعد 12 نومبر 2026ء کو عمل میں آئی، جیل سے رہائی کے بعد دونوں بہنوں کو نورین نیازی کی بیٹی ہاجرہ نیازی کے سپرد کیا گیا۔عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے لیے پارٹی کی جانب سے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جا رہی تھیں۔لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی حراست اور اس میں توسیع کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی اور پنجاب محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights