اسلام آباد

لاہورتاراولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پراہم پیش رفت،ابتدائی فزیبلٹی اورپلاننگ مکمل

را ولپنڈی(اے ایف بی)لاہور تا راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر اہم پیش رفت، ابتدائی فزیبلٹی اور پلاننگ مکمل کر لی گئی۔دستاویزات کے مطابق منصوبے کی تیاری پر 624 ارب 97 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایاگیا ہے،منصوبے کے تحت لاہور سے راولپنڈی تک تقریبا 290 کلومیٹر ریلوے ٹریک کو 160 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق اپ گریڈکیاجائے گا جبکہ موجودہ ٹریک کے متوازی نئی ریلوے لائن بھی تعمیر کی جائے گی۔منصوبے کے ذریعے لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،جہلم، چکوال اور راولپنڈی کو ریلوے کوریڈور سے منسلک کیا جائیگا،

کوریڈور کے 38 ریلوے اسٹیشنزکی تعمیرنو،پلیٹ فارمزمیں توسیع اور انہیں جدید ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ ہبزمیں تبدیل کرنے کی تجویز ہے، جدید اسٹیشنز پر خودکار ٹکٹنگ اورپارک اینڈ رائیڈ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق دینہ اورسوہاوہ کے درمیان تقریبا 50 کلومیٹر حصے پر اسٹرکچرل اوور پاسز تعمیرکئے جائیں گے،ہائی اسپیڈ ریل کے لییجدید یورپی ٹرین کنٹرول اور مرکزی ٹریفک کنٹرول سسٹم نصب ہوگا جبکہ فائبر آپٹک کمیونیکیشن، سیفٹی،سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کا جدید نظام بھی منصوبے کا حصہ ہوگا۔منصوبیکی معاشی اور مالیاتی فزیبلٹی میں مسافروں کی متوقع تعداد، آمدن، ٹرین آپریشنز اور دیکھ بھال کے اخراجات کا جائزہ بھی شامل ہے۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights