ملتان: ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کا معاملہ، 9 ڈاکٹر، 1 نرس معطل

ملتان (اے ایف بی) ملتان کے نشتر ہسپتال میں مشتبہ ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری کے معاملے پر 9 ڈاکٹروں اور 1 نرس کو معطل کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری مکمل ہونے تک تمام متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، واقعہ میں ملوث پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹریننگ بھی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ معطل کیے جانے والے تمام ڈاکٹرز بغیر اجازت سٹیشن نہیں چھوڑ سکتے،

واقعہ کی انکوائری کے لیے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل شعبۂ سرجری کے ڈاکٹرز نے بغیر ایچ آئی وی رپورٹ کے 1 مریض کی سرجری کر دی تھی جبکہ مشتبہ مریض کی رپورٹ آنے پر انکشاف ہوا کہ وہ ایچ آئی وی پازیٹو تھا۔ایم ایس نشتر ہسپتال کے مطابق آپریشن تھیٹر میں کام کرنے والے 10 سے زائد ڈاکٹروں اور سٹاف کا بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔