واشنگٹن (اے ایف بی) امریکی کانگریس میں ہونے والی ایک سماعت کے دوران ایران کے ساتھ مبینہ جنگی صورتحال میں امریکی فضائیہ کو بڑے نقصان کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق 39 جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں پینٹاگون کے چیف فنانشل افسر جے ہرسٹ سے سخت سوالات کیے تاہم انہوں نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور متعدد سوالات پر مبہم مؤقف اپنایا۔کانگریس مین نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی امور پر رپورٹ کرنے والی ویب سائٹ دی وار
زون کا حوالہ دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 39 روزہ مبینہ جنگ کے دوران امریکی فضائیہ نے تقریباً 13 ہزار پروازیں کیں۔24 رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف اقسام کے طیاروں اور ڈرونز کو نقصان پہنچا جن میں MQ-9 ریپر ڈرونز، متعدد ایف-15 اور اے-10 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ جدید ففتھ جنریشن ایف-35 اے طیارہ بھی ایران کی فضائی حدود میں نشانہ بنا تاہم پائلٹ محفوظ رہا، اسی طرح کچھ طیارے کویت کی فضائی حدود میں بھی تباہ ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض امریکی عسکری اثاثے اس لیے تباہ کیے گئے تاکہ وہ مخالف فورسز کے ہاتھ نہ لگ سکیں، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔






