اسلام آباد (اے ایف بی ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرحمزہ شیرازنےڈبلیوبی اوسپرمڈل ویٹ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔حمزہ شیراز نےجرمنی کےایلم بیگچ کودوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے پہلی بار عالمی چیمپئن بننےکااعزاز حاصل کرلیا۔حمزہ شیراز نےفائٹ کےآغازسےہی جارحانہ حکمت عملی اپنائےرکھی، تابڑتوڑ اور درست پنچز نےجرمن حریف کوبے بس کردیا۔حمزہ شیراز کے خطرناک لیفٹ ہک کےنتیجےمیں جرمن باکسررنگ میں سنبھل نہ سکے،ریفری نےمقابلہ فوری طورپر روک دیا ۔
26سالہ حمزہ شیرازنےریٹائرڈ ٹیرنس کرافورڈکی خالی کردہ ڈبلیو بی اوسپرمڈل ویٹ بیلٹ جیت کرتاریخ رقم کردی۔فتح کےبعد پاکستانی نژادبرطانوی باکسرحمزہ شیراز نےرنگ میں سجدہ شکرادا کیا، ٹیم کےہمراہ کامیابی کا یادگارجشن بھی منایا۔حمزہ شیراز نے اپنی شاندار فتح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی کے بعد اب میں 168 پاؤنڈ کیٹیگری کے تمام عالمی باکسرز کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔میرے لیے یہ مقابلہ انتہائی آسان تھا، پہلا پنچ لگتے ہی حریف مکمل دباؤ میں آ گیا،میں نے اسے مسلسل پریشر میں رکھ کر شکست دے دی۔حمزہ شیراز اس سے قبل ستمبر2024میں ٹائلرڈینی کوشکست دے کریورپی مڈل ویٹ ٹائٹل بھی اپنےنام کرچکے ہیں۔






