راولپنڈی (اے ایف بی) ہوٹلزایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ تھے۔ تقریب میں سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا خرم، جنرل سیکرٹری راولپنڈی انجمن تاجران راجہ توحید، موبائل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر ساجد بٹ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ہوٹلز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نومنتخب صدر راجہ محمود، چیئرمین چوہدری احمد رضا، وائس چیئرمین حفیظ چوہدری، جنرل سیکرٹری چوہدری رشید بانیان، نائب صدر شیر بان اکبر اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
۔اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران تاجر برادری اور ہوٹل مالکان کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بہتر رابطے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔مقررین نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کو تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے نومنتخب کابینہ کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل اور ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
