نیویارک (اے ایف بی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 23 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ پری کوارٹر فائنل رائونڈ مکمل ہونے کےبعد دفاعی چیمپئن ارجنٹائن، سوئٹزرلینڈ، انگلینڈ ، ناروے،بیلجیئم ،سپین،مراکش اور فرانس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔23 واں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ فٹ بال ورلڈ کے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ 9 جولائی سے شروع ہوگا اور 9 جولائی کو میگا ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ فرانس اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان جلیٹ سٹیڈیم، فاکس بورو، امریکامیں کھیلا جائے گا۔
دوسرا کوارٹر فائنل میچ 10 جولائی کو سپین اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ سوفائی سٹیڈیم، انگلووڈ، امریکا میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا تیسرا اور چوتھاکوارٹر فائنل11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں ناروے اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی گارڈنز، امریکا میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ میگا ایونٹ کا چوتھ اور آخری کوارٹر فائنل میچ 11 جولائی کو دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور سویٹزرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایرو ہیڈ سٹیڈیم، کینساس سٹی،امریکا میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 14جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 15جولائی کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18جولائی کو جبکہ فائنل میچ 19 جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم، ایسٹ ردرفورڈ ،امریکامیں کھیلا جائے گا۔






