خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلامیہ جاری

پشاور: (اے ایف بی) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے میدانی اور بالائی سرد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں کے پرائمری سکولوں میں تعطیلات یکم جون سے 31 اگست 2026 تک ہوں گی،

مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں چھٹیاں 15 جون سے 16 اگست 2026 تک ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسی طرح صوبے کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک بند رہیں گے۔