اسلام آباد ( اے ایف بی) 2026 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان ایک بار پھر نچلے نمبروں پر موجود ہے۔فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 192 ممالک میں ویزا کے دوسرے نمبر پر بھی 3 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔ متحدہ عرب امارات، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 188 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔فہرست میں تیسرے نمبر پر یورپی ملک سوئیڈن ہے جس کے پاسپورٹ پر 187 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین چوتھے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے پاسپورٹس سے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔
بغیر سفر کرسکتے ہیں۔
یونان، آسٹریا، مالٹا، پرتگال اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔ ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 185 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں،امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے ، کمپنی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گزشتہ ایک دہائی میں تیزی سے اوپر آنے والا پاسپورٹ ہے۔ اس پاسپورٹ کی رینکنگ میں ایک دہائی کے دوران 40 درجے بہتری آئی اور اب یہ دوسرے پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 100 واں نمبر آیا اور اس پر 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔پاکستان سے نیچے عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) رہے۔ یمن 99 ویں، صومالیہ 98 ویں،، نیپال 97 ویں، شمالی کوریا اور بنگلا دیش 96 ویں، فلسطین اور ایران 95 ویں، اریٹیریا 94 ویں جبکہ سری لنکا اور لیبیا 93 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
نمبر پر ہے۔






