مظفرآباد(اے ایف بی)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 24 سیاسی جماعتوں کو ان کے انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں۔انتخابی نشانات کے حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد تمام رجسٹرڈ جماعتیں اپنے مقررہ انتخابی نشانات کے تحت انتخابی مہم اور دیگر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیاسی جماعتوں کو درج ذیل انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر (شیر)، صدائے حق پارٹی (کلہاڑا)، پاکستان پیپلز پارٹی (تیر) ہے۔آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس (گھوڑا)، جماعت اسلامی (ترازو)، جے کے پیپلز پارٹی (JKPPP) (تلوار)، قومی اتحاد پارٹی (ستارہ)،جموں کشمیر پیپلز پارٹی (شہید بھٹو گروپ) (مکا)، جموں و کشمیر عوامی دست بازو پارٹی (ہاتھ)ہے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی (قلم)، آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام (درخت)، جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر (کتاب)، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (سورج)، استحکام پاکستان پارٹی (عقاب)، پاکستان مسلم لیگ (آزاد کشمیر) (ٹریکٹر)ہے ۔تحریک نوجوانان جموں و کشمیر (چاند)، پاکستان نظریاتی پارٹی (ریلوے انجن)، ایم کیو ایم (پتنگ)، گجر قومی پارٹی (پگڑی)، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث (ٹوپی) کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔






