اسلام آباد(اے ایف بی )حلقہ لچھراٹ مظفرآباد سےپاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما مرتضیٰ گیلانی نے پارٹی قائدین میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے اپیل کہا ہے کہ حلقہ لچھراٹ میں ٹکٹ کی تقسیم کے وقت کارکنوں کے جذبات، سیاسی خدمات اور عوامی پذیرائی کو مدنظر رکھا جائے اور کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ دیرینہ اور وفادار کارکن کو دیا جائے، آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کارکنوں اور حلقہ کے عوام کے مشورے سے کروں گا،پارٹی کسی اور موزوں اور نظریاتی مسلم لیگی امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے تو وہ اس کی غیر مشروط حمایت کرنے کو تیار ہیں، تاہم ایسے افراد کو نوازنے سے گریز کیا جائے جنہوں نے ماضی میں جماعت سے وفاداری نہیں نبھائی،
اپنے ساتھیوں، عہدیداران اور کارکنوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمرتضیٰ گیلانی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ لچھراٹ کے لیے ٹکٹ کسی ایسے شخص کو نہ دیا جائے جس نے ماضی میں جماعت اور کارکنوں کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت کا ساتھ دیا ہو،مرتضیٰ گیلانی نے کہا کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں مسلم لیگ (ن) کا جھنڈا بلند رکھا، جبکہ بعض افراد اقتدار اور مفادات کے لیے جماعت چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن افراد کے نام ٹکٹ کے لیے زیر غور ہیں، وہ ماضی میں پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتماد پر پورا نہیں اترے، 2021 کے انتخابات میں مختصر وقت کے باوجود انہوں نے ہزاروں ووٹ حاصل کیے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حلقے میں مسلسل سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں،
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی، خواتین ونگ کی فعالیت اور قائد نواز شریف کے بیانیے کو گھر گھر پہنچانے میں ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا،مرتضیٰ گیلانی نے پارٹی قائدین میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے اپیل کی کہ کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ دیرینہ اور وفادار کارکن کو دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کسی اور موزوں اور نظریاتی مسلم لیگی امیدوار کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے تو وہ اس کی غیر مشروط حمایت کرنے کو تیار ہیں، تاہم ایسے افراد کو نوازنے سے گریز کیا جائے جنہوں نے ماضی میں جماعت سے وفاداری نہیں نبھائی۔پریس کانفرنس کے دوران حلقہ لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے مختلف عہدیداران، خواتین ونگ کی نمائندگان اور کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ مرتضیٰ گیلانی گزشتہ کئی برسوں سے حلقے میں متحرک ہیں اور انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے قیادت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ لچھراٹ میں ٹکٹ کی تقسیم کے وقت کارکنوں کے جذبات، سیاسی خدمات اور عوامی پذیرائی کو مدنظر رکھا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا تو اس سے پارٹی کارکنوں میں مایوسی پھیلے گی۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے حلقے میں انتخابی مہم کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور پارٹی امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔






