اسلام آباد (اے ایف بی ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے مظفرآباد ڈویژن کے 9 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 9 ہزار 5 سو 21 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں 3 لاکھ 46 ہزار 486 مرد جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 224 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ انتخابی عمل کے لیے مجموعی طور پر 1205 پولنگ اسٹیشن اور 1799 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق ایل اے 27 مظفرآباد-1: 1 لاکھ 7 ہزار 61 ووٹرز (56,809 مرد، 50,252 خواتین)، 197 پولنگ اسٹیشن اور 305 پولنگ بوتھ۔ایل اے 28 مظفرآباد-2: 99 ہزار 973 ووٹرز (52,887 مرد، 47,086 خواتین)، 174 پولنگ اسٹیشن اور 282 پولنگ بوتھ۔ایل اے 29 مظفرآباد-3: 76 ہزار 771 ووٹرز (39,134 مرد، 37,637 خواتین)، 138 پولنگ اسٹیشن اور 207 پولنگ بوتھ۔ایل اے 30 مظفرآباد-4: 68 ہزار 228 ووٹرز (36,364 مرد، 31,864 خواتین)، 129 پولنگ اسٹیشن اور 192 پولنگ بوتھ۔ایل اے 31 مظفرآباد-5: 1 لاکھ 28 ہزار 177 ووٹرز (67,539 مرد، 60,638 خواتین)، 249 پولنگ اسٹیشن اور 338 پولنگ بوتھ۔ایل اے 32 مظفرآباد-6 (جہلم ویلی): 90 ہزار 710 ووٹرز (48,200 مرد، 42,510 خواتین)، 163 پولنگ اسٹیشن اور 251 پولنگ بوتھ۔ایل اے 33 مظفرآباد-7: 86 ہزار 790 ووٹرز (45,553 مرد، 41,237 خواتین)، 155 پولنگ اسٹیشن اور 224 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ نیلم ویلی حلقہ ایل اے1 میں مجموعی ووٹرز 80,239 ہیں جن میں مردوں کے 42978 اورخواتین کے 37261 ووٹرز ہیں ، حلقہ ایل اے 2 نیلم ویلی میں مجموعی ووٹرز 71,672 جن میں مردوں کے 38,491 اورخواتین کے 33181 ووٹرز ہیں مظفرآباد ڈویژن میں الیکشن دوسرے مرحلہ میں 2 اگست کو منعقد ہوں گے ،






