تعلیم

پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (اے ایف بی)پنجاب حکومت کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے لیے موسمِ سرما کے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے 14 اکتوبر 2026 کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے اوقاتِ کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گی، جبکہ جمعہ کو صبح کی شفٹ کا وقت دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوپہر یا شام کیمحکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز یہ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران اپنے ضلع میں بچیوں کے اسکولوں کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات کے درمیان 15 منٹ کے وقفے میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کر سکتے ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے سیکرٹری مدثر ریاض ملک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں صوبے کے تمام متعلقہ تعلیمی حکام کو ضروری کارروائی اور ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights