کشمیر گلگت بلتستان

چکار فیڈر کی بجلی رات گئے سے معطل، کاروبارِ زندگی متاثر، شہری سراپا احتجاج

چکار (اے ایف بی ) چکار فیڈر کی بجلی رات گئے سے مسلسل معطل ہونے کے باعث کاروبارِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گیا، جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ طویل بجلی بندش پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور متعلقہ حکام سے بجلی کی سپلائی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔برقیات ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے مطابق سیری کی حدود میں ہائی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، جس کے باعث چکار فیڈر کی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لائن پر جاری کام مکمل ہونے کے بعد آئندہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں بجلی بحال ہونے کی توقع ہے۔دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں کو روزمرہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے جاری کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

تبصرہ لکھیں

Verified by MonsterInsights