اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف

ریاض (اے ایف بی ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مطالبے پر سعودی عرب نے اپنا دو ٹوک مؤقف دہرایا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ سعودی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کا مؤقف ہمیشہ کی طرح اب بھی بالکل واضح ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات صرف اسی صورت قائم کرے گا جب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بن سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت تمام مسلم ملکوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔