کینیڈاکے وزیراعظم نے اسرائیلی صدرکو فون کر کے کھری کھری سنا دی

اوٹاوا (اے ایف بی ): کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے غزہ فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ سلوک کو ’’افسوس ناک‘‘ قرار دے دیا۔کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہری کارکنوں کے ساتھ اسرائیل کا ’’افسوس ناک سلوک ناقابلِ قبول‘‘ ہے۔مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گفتگو کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا ’’آج میری اسرائیل کے صدر ہرزوگ سے گفتگو ہوئی۔ م

یں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غزہ جانے والے فلوٹیلا میں موجود شہریوں کے ساتھ افسوس ناک سلوک ناقابلِ قبول ہے، اور انسانی وقار کے احترام کو ہر جگہ اور ہر وقت یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘انھوں نے مزید لکھا ’’میں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت اور تمام فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔‘‘ مارک کارنی نے کہا ’’خطے میں امن اور استحکام کی جانب پیش رفت ہی ایک واضح اور مشترکہ مقصد رہنا چاہیے۔‘‘