راولپنڈی (اے ایف بی ) قانون سازاسبملی کے 2 اگست کو۔ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی کے 3 حلقے جموں 6 ویلی 4 اور 5 میں 48,099 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ان میں۔مرد ووٹرز کی تعداد 25,393 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 22,706 شامل ہیں جبکہ 194 پولنگ اسٹیشن اور 335 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیںایل اے39 جموں 6 میں مجموعی طورپر 37623 ووٹرز جن میں مرد ووٹرز 20009 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 17614 ہے اس حلقے میں 157 پولنگ اسٹیشن اور 274 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔اس حلقے سے 14 امیدواران میدان میں ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صدیق پاکستان پیپلز پارٹی کے فخر زمان مسلم کانفرنس کے عبدالخطیب جماعت اسلامی کے مرزا تجمل اور استحکام پاکستان پارٹی کے طاہر کھو کھر شامل ہے اس حلقے میں اصل مقابلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے درمیان ہوگا جموں 6 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار راجہ صدیق کی پوزیشن مستحکم ہے
۔ راولپنڈی سٹی سے ایل اے 43 ویلی 4 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3350 ہے جن میں مرد ووٹرز 1752 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 1598 ہے اس حلقے میں 10 پولنگ اسٹیشن اور11 پولنگ بوتھ بنائے گے ہیں اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار یاسین لون ، پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ اور استقام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی کے درمیان مقابلہ ہوگا اس حلقے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار یاسین لون کی پوزیشن مستحکم نظر ارہی ہے ، ایل۔اے 44 ویلی 5 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 6926 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 3632 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 3294 ہے اس حلقے میں 27 پولنگ اسٹیشن اور 50 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے حافظ احمد رضا قادری پیپلز پارٹی کے راشد اسلام بٹ مسم کانفرنس کی امیدوار مہر النسا ، جماعت اسلامی کے منظورڈار سمیت 10 امیدوار میدان میں ہیں ویلی پانچ میں مسلم لیگ نون کے احمدوار حافظ احمد رضا قادری کی پوزیشن مستحکم ہے وہ باسانی کامیاب ہو جائیں گے






