راولپنڈی (اے ایف بی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مجموعی طور پر 37 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے۔مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کے 29، مہاجرین جموں کے 5 اور مہاجرین وادی کے 3 حلقوں کے امیدواروں کو انتخابی ٹکٹس جاری کیے۔ ان میں حلقہ ایل اے-1 ڈڈیال (میرپور) سے چوہدری شوکت علی اور حلقہ ایل اے-3 میرپور سے محمد شکور مغل ،حلقہ ایل اے-4 کھڑی شریف سے راجہ ظفر معروف اور حلقہ ایل اے-5 برنالہ سے مرزا محمد شفیع ،حلقہ ایل اے-6 سماہنی سے چوہدری خضر حیات اور حلقہ ایل اے-7 بھمبر سے راجہ طاہر اقبال خان ،حلقہ ایل اے-9 نکیال سے سردار عبداللہ طارق ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-10 کوٹلی سے ملک محمد رضوان ایڈووکیٹ ،حلقہ ایل اے-11 سہنسہ سے راجہ الیاس مصطفوی ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-13 کھوئی رٹہ سے راجہ محمد صغیر خان ایڈووکیٹ ،حلقہ ایل اے-14 اندھیرکوٹ سے سردار عتیق احمد خان اور حلقہ ایل اے-15 وسطی باغ سے سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ ۔
حلقہ ایل اے-16 شرقی باغ سے ظفر اقبال عباسی اور حلقہ ایل اے-18 عباس پور سے سید اظہر علی شاہ کو پارٹی ،حلقہ ایل اے-19 ہجیرہ سے سردار محمد سلیم ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-20 کھائی گلہ سے ڈاکٹر عرفان اشرف ،حلقہ ایل اے-21 راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر نظیر خان اور حلقہ ایل اے-22 پاچھیوٹ سے سردار نکہ الرحمن چغتائی ۔حلقہ ایل اے-23 پلندری سے سردار عابد رضا خان اور حلقہ ایل اے-24 بلوچ سے عبدالرؤف خان ایڈووکیٹ ۔حلقہ ایل اے-25 نیلم ویلی سے عابد عندلیب اور حلقہ ایل اے-26 اٹھمقام (نیلم) سے شمیم علی ملک ،حلقہ ایل اے-27 کوٹلہ سے محمد سلیم اعوان اور حلقہ ایل اے-28 لچھرات سے سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ ،حلقہ ایل اے-29 مظفرآباد سے سجاد انور عباسی اور حلقہ ایل اے-30 ہٹیاں بالا سے سید تصور عباس موسوی ،حلقہ ایل اے-31 کھاوڑا سے راجہ مہتاب زرین ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-32 چکار سے سردار اسد شہزاد ،حلقہ ایل اے-33 لیپہ ویلی سے گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-34 جموں-1 سے چوہدری محمد سعود مختار ،حلقہ ایل اے-35 جموں-2 سے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ اور حلقہ ایل اے-36 جموں-3 سے محمد افضل ہمایوں ۔حلقہ ایل اے-37 جموں-4 سے رانا صداقت اللہ خان اور حلقہ ایل اے-39 جموں-6 سے عبدالخطیب چوہدری ،حلقہ ایل اے-42 ویلی-3 سے رانا سرفراز احمد اور حلقہ ایل اے-44 ویلی-5 سے مہر النساء اورحلقہ ایل اے-45 ویلی-6 سے خواجہ دلاور وانی کو مسلم کانفرنس کا پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔






