میرپور(اے ایف بی) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق احمد خان کا میرپور کا ایک روز دورہ، مختلف تقریبات میں شرکت اور سابق وزراء کرام قانون ساز اسمبلی ودیگر وفود کی ملاقاتیں، ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل، بے روزگاری، مہنگائی اور ترقیاتی کاموں میں تاخیر پر پارٹی کو تشویش ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور میرپور سمیت پورے آزاد کشمیر میں عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی جدوجہد کا مقصد کشمیر کی آزادی اور کشمیری عوام کی خوشحالی ہے۔ ہم اپنے شہداء کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے اور تحریک آزادی کشمیر کو اس کی منزل تک پہنچا کر رہیں گے۔آخر میں انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ عوام کے درمیان رہیں، ان کے مسائل سنیں اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔سابق وزراء کرام قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر علی شان سونی، سردار فاروق سکندر نے آزاد کشمیر کے معاملات کو خوش اسلوبی اور بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہی واحد طریقہ کا مشورہ دیا،وفود میں سینئر مسلم کانفرنسی رہنما عبدالشکور مغل،صاحبزادہ شفیق انقلابی، سردار رشید جمال، مخدوم زادہ اعظم چشتی،راجہ شاکر حسین،راجہ ارشد خان،شیخ سرفراز احمد اور دیگر ملاقات
