باغ( اے ایف بی)جماعت اسلامی آزادکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی شیطانی نظام کے خلاف اسلام کی سربلندی کا جھنڈا لے میدان میں نکلی ہے،عوام کو انصا ف بچوں کو تعلیم اور مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات سے محروم کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،ہمارے سارے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،سیاسی پہروپیوں کی اب تیسری نسل عوام پر مسلط ہورہی ہے،77برس سے قومی خزانے پر چند خاندان ہاتھ صاف کررہے ہیں،جماعت اسلامی اس سارے فرسودہ بوسیدہ اور شیطانی نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کررہی ہے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ اس نظام کو بدلا جاسکے،
جماعت اسلامی عوام کوصحت تعلیم بجلی اور اعلاج کی سہولت مفت فراہم کرے گی نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت باعزت روزگا ر دے گی،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے حلقہ شرقی باغ میں عزم نو کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی،امیر ضلع باغ وامیدوارقانون ساز اسمبلی شرقی باغ سردار قاضی ساجد چغتائی،نیویر انور میجر تصور سردار مختار خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بھی جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابی عمل میں اترچکی ہے ہماری ایک ہی جماعت ہے کشمیرجماعت کا دائرہ جی بی تک بھی ہے اس لیے جماعت اسلامی کشمیرکی وحدت کی علامت ہے انھوں نے کہاکہ عوام اب فیصلہ کریں کہ انھوں نے ان سب پارٹیوں اور قیادت کو دیکھ لیا ہے یہ ان کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈ الے کر آئی ہے جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو اسلامی شریعت کا نفاذ کریں گے۔






