ریاست مخالف پروپیگنڈا: این سی سی آئی اے کا پنجاب بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 11 افراد گرفتار


لاہور(اے ایف بی) : ریاست مخالف پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف این سی سی آئی اے نے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر لیا حکام کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے غوث صدیق، اظہر سمیت 3 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ فیصل آباد سے 3، ملتان سے 4 اور گوجرانوالہ سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا


حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے ڈیجیٹل شواہد اور سوشل میڈیا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور آن لائن نفرت انگیز پروپیگنڈا میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی