وزیراعلیٰ پنجاب کا وومن ڈے پر ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا اعلان

لاہور(اے ایف بی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ورکنگ خواتین کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں ڈے کیئر سینٹرز کےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ورکنگ خواتین کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں ڈے کیئر سینٹرز کے وسیع منصوبے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق “سی ایم سپیشل انیشیٹو” کے تحت ڈے کیئر سینٹرز کا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں مجموعی طور پر 650 ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ وسیع منصوبے کا اعلان کیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق “سی ایم سپیشل انیشیٹو” کے تحت ڈے کیئر سینٹرز کا پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں مجموعی طور پر 650 ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔حکومت نے اس منصوبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 390 ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے 350 مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں جبکہ 40 زیرِ تکمیل ہیں۔منصوبے کے مطابق ڈے کیئر سینٹرز میں بچوں کے لیے ایجوکیشنل میٹریل، کھلونے اور ایل سی ڈی اسکرینز کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ تربیت یافتہ کیئر گیورز بچوں کی دیکھ بھال پر مامور ہوں گے۔

ابتدائی طور پر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آیا کی تنخواہوں کی ادائیگی کرے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ دانش سکولز میں ورکنگ وومن ٹیچرز اور اسٹاف کے لیے بھی ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ جنوبی پنجاب اور دور دراز اضلاع میں گرلز کالجز اور ہسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ڈے کیئر سینٹرز کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے خصوصی نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اور بار کونسل میں بھی ڈے کیئر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں بھی ڈے کیئر سینٹرز فعال کیے جا چکے ہیں، جن میں فیصل آباد، بھکر، شیخوپورہ، لیہ، خانیوال، اوکاڑہ، ننکانہ، سیالکوٹ، وہاڑی، بہاولپور، ملتان اور گوجرانوالہ شامل ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ورکنگ خواتین کا تحفظ اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور پورے صوبے میں ڈے کیئر سینٹرز کا نیٹ ورک تیزی سے بڑھایا جا رہا ہے