وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مینا خان کو پشاور ایئرپورٹ پر روک دیا گیا

پشاور: (اے ایف بی ) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا مینا خان آفریدی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر مینا خان نے واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور ہائیکورٹ کی واضح اجازت کے باوجود انہیں ایف آئی اے امیگریشن نے فلائٹ پر سوار ہونے سے روکا۔مینا خان کا کہنا تھا کہ وہ جرمن یونیورسٹی کی خصوصی دعوت پر بیرون ملک جا رہے تھے، جہاں دورے کے دوران کئی اہم سرکاری و تعلیمی معاملات طے کئے جانے تھے

۔انہوں نے ایئرپورٹ پر روکے جانے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک مقام ہے کہ اب ملک میں ہائی کورٹ کے احکامات کو بھی تسلیم نہیں کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران صوبائی وزیر مینا خان کو اپنے سرکاری فرائض کے سلسلے میں بیرون ملک دورے کی اجازت دے رکھی تھی